پنجی،27جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گوا کے وزیراعلیٰ لکشمی کانت پارسیکر نے اس سال ریاست میں ہونے والے برکس چوٹی کانفرنس کے مقام میں تبدیلی سے منسلک خبروں کو مسترد کر دیا۔میڈیا کے ایک گروپ نے خبر دی تھی کہ پروگرام کے مقام میں تبدیلی کر دی گئی ہے اور اب اس کا انعقاد اترپردیش میں کیا جائے گا۔بین الاقوامی منشیات مصنوعات مخالف دن پر منعقد ایک پروگرام سے الگ پارسیکر نے کہاکہ ہم لوگوں کو اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے،میں نے صرف اسے اخبارات میں پڑھا ہے اور یہ خبر غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ گوا نے کبھی اس پروگرام کی میزبانی کے لئے کوشش نہیں کی بلکہ اسے اس کی پیشکش کی گئی، جسے ریاست نے قبول کر لیا۔وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست برکس چوٹی کانفرنس کی میزبانی کے لئے تیاری کر رہی ہے اور پروگرام کے لئے جو بھی ضروری ہو گا، وہ کیا جائے گا،برکس گوا میں ہی ہوگا۔برکس چوٹی کانفرنس، 2016اس سال 15-16اکتوبر کو ہونا ہے۔